بدھ, جولائی 22, 2026
بدھ, جولائی 22, 2026
94NewsDigital
/ month
placeholder text
ہومpakistanایف بی آرکی گلگت بلتستان میں درآمدات پر ٹیکس استثنیٰ کے حوالے...

ایف بی آرکی گلگت بلتستان میں درآمدات پر ٹیکس استثنیٰ کے حوالے سے وضاحت


 

ایف بی آر  نے گلگت بلتستان میں درآمدات پر ٹیکس استثنیٰ کے حوالے سے  وضاحت  جاری کردی۔

ایف بی آر کا کہنا ہےکہ ٹیکس استثنیٰ کا غلط استعمال  روکنے کے لیے جامع  نظام  وضع کیا گیا ہے، اس انتظام کے تحت کاروباری برادری کے مفادات متاثر نہیں ہوں گے۔

ایف بی آر کا کہنا ہےکہ گلگت بلتستان کو  ایک خصوصی حیثیت حاصل ہے، سیلز ٹیکس ایکٹ 1990، انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 گلگت بلتستان میں لاگو نہیں،  فیڈرل ایکسائز ایکٹ 2005 بھی گلگت بلتستان میں لاگو نہیں کیا گیا۔

ایف بی آر کا کہنا ہےکہ سوست ڈرائی پورٹ  پر ان اشیاء  پر ٹیکس استثنیٰ ہوگا جو گلگت بلتستان  میں استعمال ہوں،گلگت بلتستان کے لیے درآمد اشیاء کی سالانہ استثنیٰ کی حد 4 ارب روپے مقرر ہے۔

ایف بی آر کے مطابق  حکومت گلگت بلتستان  ٹیکس فری اشیاء کے لیے تاجرکےکوٹےکا تعین کرےگی، مقررہ کوٹہ  ختم ہونے  پر خودکار سسٹم قابلِ اطلاق ٹیکس وصول کرےگا، معاہدے کے مطابق کسی بھی خلاف ورزی پر سخت کارروائی ہوگی۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Most Popular