ہفتہ, جون 6, 2026
ہفتہ, جون 6, 2026
94NewsDigital
/ month
placeholder text
ہومpakistanحکومت کا پی این ایس سی کا کنٹرول این ایل سی کو...

حکومت کا پی این ایس سی کا کنٹرول این ایل سی کو دینےکا فیصلہ

وفاقی حکومت  نے  پی این ایس سی کا کنٹرول این ایل سی کے حوالے کرنے کی تجویز  اصولی طور  پر منظوری کرلی۔

وزیر اعظم آفس کی دستاویز کے مطابق پی این ایس سی کے 30 فیصد حصص اور منیجمنٹ کنٹرول  این ایل سی  کو دینےکی تجویز کی منظوری کی گئی ہے۔

وفاقی حکومت نے اس معاملے میں این ایل سی کو ایس ای او  ایکٹ کے تحت استثنیٰ کا حقدار ٹہراتے ہوئے ہدایت کی ہےکہ  پی این ایس سی کو  اعلیٰ کارکردگی اور پروفیشنل ازم سے چلایا جائے اور اعلیٰ قانونی و پروفیشنلز کو  بھرتی کیا جائے۔

دستاویز کے مطابق ڈائریکٹر جنرل این ایل سی کو 31 دسمبر تک پی این ایس سی کے لیے طویل مدتی ترقیاتی منصوبہ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Most Popular