ہفتہ, جون 6, 2026
ہفتہ, جون 6, 2026
94NewsDigital
/ month
placeholder text
ہومpakistanآئی سی سی نے بنگلادیشی صحافیوں کو ٹی 20 ورلڈکپ کی کوریج...

آئی سی سی نے بنگلادیشی صحافیوں کو ٹی 20 ورلڈکپ کی کوریج سے روک دیا

 انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی کوریج کے لیے  بنگلا دیشی صحافیوں کو ایکریڈیشن دینے سے انکار کر دیا۔

بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق سری لنکا اور بھارت دونوں ملکوں میں بنگلا دیش کے کسی صحافی کو ایکریڈیشن نہیں دی گئی، کئی ایسے صحافی ہیں جن کی ایکریڈیشن ہو چکی تھی مگر بعد میں کینسل کر دی گئی۔

بنگلا دیش کے صحافی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ایک صحافی کو 20 تاریخ کو ایکریڈیشن کے ہونے کی تصدیقی ای میل آئی مگر بعد میں ایکریڈیشن مسترد ہونے کی ای میل بھیج دی گئی۔

بنگلا دیش کے سینئر صحافی نے اپنے بیان میں کہا کہ اگر ٹیم نہیں بھی کھیلتی ہے تب بھی آئی سی سی ایسوسی ایٹ ممبرز کے صحافیوں کو ایگریڈیشن جاری کرتا ہے۔

بنگلا دیش کے اسپورٹس سے تعلق رکھنے والے صحافیوں کی تنظیموں نے جلد آئندہ کے لائحہ عمل کے اعلان کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں آئی سی سی کی جانب سے صحافیوں کو ایکریڈیشن نہ دینے کے معاملے پر کوئی وضاحت نہیں دی گئی۔

دوسری جانب بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے میڈیا کمیٹی کے چیئرمین امزاد حسین نے صحافیوں کو ایکریڈیشن نہ ملنے کی تصدیق کر تے ہوئے بتایا کہ بنگلا دیش کے 130 سے 150 صحافیوں نے ایگریڈیشن کے لیے اپلائی کیا تھا۔

امزاد حسین نے کہا کہ جہاں تک مجھے معلوم ہے بنگلا دیش کے تمام صحافیوں کے ایگریڈیشن مسترد کر دیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ آئی سی سی کی جانب سے اب تک بنگلا دیشی صحافیوں کو ایکریڈیشن نہ دینے کے معاملے پر کوئی باضابطہ وضاحت سامنے نہیں آئی جس کے باعث تنازع مزید شدت اختیار کرتا جا رہا ہے۔

بنگلا دیشی صحافیوں کے ورلڈ کپ ایکریڈیشن کا معاملہ

دوسری جانب ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ آئی سی سی میڈیا نے صحافیوں کی نمائندہ تنظیم سے کووریج کرنے والے خواہشمند صحافیوں کی فہرست مانگ لی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ بنگلا دیشی صحافیوں کے ایکریڈیشن کا پراسس دوبارہ شروع کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق بنگلا دیشی صحافیوں نے پہلے بھارت میں تمام میچز کوور کرنے کے لیے اپلائی کیا تھا، بنگلا دیشی صحافیوں کو سری لنکا میں ہونیوالے میچز کیلئے ایکریڈیشن جاری کردیا جائے گا۔

‘پاکستان بنگلادیش کو اکسارہاہے’، نائب صدر بی سی سی آئی بنگلادیش کی حمایت کرنے پر پاکستان پر پھٹ پڑے

پاکستان بنگلادیش کو اکسارہاہے، نائب صدر بی سی سی آئی بنگلادیش کی حمایت کرنے پر پاکستان پر پھٹ پڑے

نئی دہلی: بھارتی کرکٹ بورڈ بی سی سی آئی کے نائب صدر  راجیو شکلا  ٹی 20 ورلڈ کپ کے حوالے سے بنگلادیش کی حمایت کرنے پر پاکستان پر پھٹ پڑے۔

بھارتی خبر ایجنسی سے گفتگو میں راجیو شکلا کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے تھے کہ بنگلا دیش کھیلے اور ہم نے مکمل سکیورٹی کی یقین دہانی بھی کرائی تھی، ہم نےکہا تھاکہ انہیں بھارت میں کوئی مسئلہ نہیں ہوگا لیکن  بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے کہا کہ ان کی حکومت کہہ رہی ہے کہ ٹیم بھارت نہیں بھیج سکتے۔

 راجیو شکلا کا کہنا تھا کہ چونکہ بنگلا دیش نے نہ کھیلنےکا فیصلہ کیا ہے اس لیے آخری لمحات میں پورے شیڈول کو تبدیل کرنا بہت مشکل ہے، یہی وجہ ہے کہ اسکاٹ لینڈ کو شامل کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزیدکہا پاکستان بغیر کسی وجہ کے اس معاملے میں مداخلت کر رہا ہے اور  بنگلادیش کو اکسا رہا ہے۔

  راجیو شکلا نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئےکہا کہ  پاکستان بنگلا دیش کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہا جو کہ سراسر غلط ہے۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ  میں بنگلادیش نے عدم تحفظ کی بنیاد پر بھارت جانے سے انکار کردیا تھا اور  اپنے تمام میچز سری لنکا منتقل کرنے کی درخواست کی تھی۔

تاہم آئی سی سی نے بنگلا دیش بورڈ کی درخواست رد کردی اور اس کی جگہ اسکاٹ لینڈ کو گروپ میں شامل کرلیا۔

دوسری جانب  آئی سی سی ورلڈکپ سے بنگلادیش کی بے دخلی کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے احتجاج کے لیے مختلف آپشنز پر غور شروع کردیا ہے۔

اس حوالے سے چیئرمین پی سی بی کی وزیر اعظم سے ملاقات میں تمام آپشنز کھلے رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ 

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Most Popular