پیر, اپریل 20, 2026
پیر, اپریل 20, 2026
94NewsDigital
/ month
placeholder text
ہومpakistanپاکستان کی پہلی ویمن پروفیشنل ایم ایم اے فائٹر انیتا کریم کی...

پاکستان کی پہلی ویمن پروفیشنل ایم ایم اے فائٹر انیتا کریم کی فائٹ مِس ہوگئی

ابوظبی کا ویزا نہ ملنے کے باعث پاکستان میں خواتین کی پہلی پروفیشنل ویمنز ایم ایم اے فائٹر انیتا کریم مقابلے میں حصہ نہیں لے سکیں گی۔

انیتا کریم کی 31 جنوری کو ابو ظبی میں ایم ایم اے فائٹ شیڈول تھی تاہم مقررہ مدت تک نہ پہنچنے کے باعث ایونٹ مینجمنٹ نے انیتا کریم کی جگہ دوسری فائٹر کو مدعو کر لیا۔

انیتا کریم نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس فائٹ کے لیے کئی ماہ محنت کی لیکن ویزا مسائل کے باعث فائٹ میں شرکت نہیں کر سکی۔

انہوں نے کہا کہ تین ہفتوں کے اندر میری دوسری فائٹ شیڈول تھی، ویزا جیسے مسائل کھلاڑی کے کیریئر کو نقصان پہنچاتے ہیں، ایتھلیٹس کے ویزا مسائل کو سنجیدگی سے دیکھنا چاہیے۔

انیتا کریم کے مینجر یاسر مشتاق نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی کہ انیتا کریم فائٹ میں حصہ نہیں لے پائیں گی، ایونٹ کی انتظامیہ نے انیتا کریم کو ویزا سے متعلق ڈیڈ لائن دی تھی۔

یاسر مشتاق کا کہنا تھا کہ ڈیڈ لائن سے قبل انیتا کریم کو ویزا جاری نہیں ہوا، ایونٹ انتظامیہ نے ایک ہفتہ انیتا کریم کے ویزے کے لیے انتظار بھی کیا۔

انہوں نے کہا کہ انیتا کریم کافی مایوس ہیں، ان کی اگلی فائٹ اپریل میں شیڈول ہے، محسن نقوی انیتا کریم کا ویزا مسئلہ حل کرائیں تاکہ پہلی پاکستانی خاتون ایم ایم اے فائٹر کا کیریئر محفوظ رہے۔

پاکستان کی پہلی ویمن ایم ایم اے فائٹر انیتا کریم نے آسٹریلین حریف کو ناک آؤٹ کردیا

فوٹو: اسکرین گریب

پاکستان کی پہلی ویمن  مکسڈ مارشل آرٹ (ایم ایم اے) فائٹر انیتا کریم نے تھائی لینڈ میں کم سے کم وزن کی کیٹیگری میں آسٹریلین فائٹر یوئن ہا کو ناک آؤٹ کردیا۔

 ہنزہ سے تعلق رکھنے والی انیتا کریم گزشتہ دنوں  تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک کے  مشہور لم پینی اسٹیڈیم میں آسٹریلین فائٹر یوئن ہا کے مدمقابل آئیں۔

فائٹ کے تین راؤنڈز میں پاکستانی ایم ایم اے فائٹرحریف پر حاوی رہیں جس کے بعد انہوں نے آسٹریلین فائٹر یوین ہا کو ناک آؤٹ کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی۔

انیتا کریم نے  آسٹریلوی حریف کے خلاف فائٹ جیتنے کے بعد اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Most Popular