اتوار, اپریل 19, 2026
اتوار, اپریل 19, 2026
94NewsDigital
/ month
placeholder text
ہومpakistanگمبٹ میں ملنے والی سہولیات کا کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ اور اسلام...

گمبٹ میں ملنے والی سہولیات کا کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ اور اسلام آباد کے اسپتال بھی مقابلہ نہیں کرسکتے: بلاول

چیئر مین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ صحت کی سہولتوں میں ہمارا مقابلہ کسی صوبے سے نہیں دنیا سے ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے گزشتہ روز لاڑکانہ میں بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کےکانووکیشن میں شرکت کی جہاں انہوں نے فارغ التحصیل طلبہ میں اسناد بھی تقسیم کیں۔

اس موقع پر چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ 18ویں ترمیم کے بعد پاکستان پیپلزپارٹی نے صحت کے نظام میں بہتری پر توجہ دی۔نہوں نے کہا کہ خیرپور گمبٹ میں ملنے والی سہولیات کا کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ اور اسلام آباد کے اسپتال بھی مقابلہ نہیں کرسکتے، صحت کی سہولتوں میں ہمارا مقابلہ کسی صوبے سے نہیں دنیا سے ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے طالب علموں سے مخاطب ہوکر مزید کہا کہ آپ نے اپنے صوبے کے مختلف علاقوں میں خدمات انجام دینی ہیں اور بلاتفریق انسانیت کی خدمت کو اپنا شعار بنانا ہے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Most Popular