ہفتہ, جون 6, 2026
ہفتہ, جون 6, 2026
94NewsDigital
/ month
placeholder text
ہومpakistanپی آئی اے کا اسلام آباد سے لندن کیلئے پروازیں شروع کرنے...

پی آئی اے کا اسلام آباد سے لندن کیلئے پروازیں شروع کرنے کا اعلان

پی آئی اے کا اسلام آباد سے لندن کیلئے پروازیں شروع کرنے کا اعلان

ترجمان پی آئی اے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد سے لندن کے لیے ہفتہ وار 4 پروازیں آپریٹ کی جائیں گی، لندن کی پروازیں ہیتھرو ائیرپورٹ کے جدید ترین ٹرمینل 4 سے آپریٹ ہوں گی۔

ترجمان قومی ائیرلائن کا کہنا ہے کہ لندن کے لیے پی آئی اے کی پہلی پرواز 29 مارچ سے روانہ ہو گی

قومی ائیرلائن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی لندن کے لیے پرواز 6 سال کے طویل وقفے کے بعد روانہ کی جارہی ہے، لندن پی آئی اے کا سب سے پہلا بین الاقوامی اور انتہائی پرکشش روٹ ہے۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پہلے ہی مانچسٹر کے لیے ہفتہ وار تین پروازیں آپریٹ کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ وزیر دفاع خواجہ آصف نے اکتوبر 2025 میں اسلام آباد سے مانچسٹر کے لیے ہفتہ وار 3 پروازیں آپریٹ کرنے کا افتتاح کیا تھا جس کے بعد پہلی پرواز مانچسٹر پہنچی تھی۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Most Popular