اتوار, اپریل 19, 2026
اتوار, اپریل 19, 2026
94NewsDigital
/ month
placeholder text
ہومpakistanوزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع،...

وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع، نوٹس چسپاں

انسداد دہشتگردی عدالت کے احکامات پر مختلف جگہوں پر نوٹسز چسپاں کردیے گئے، جوڈیشل کمپلیکس میں بھی مختلف مقامات پر طلبی کے نوٹسز لگائے گئے ہیں۔

سہیل آفریدی، مینا خان، امجد خان، شفیع اللہ جان اور امجد آفریدی کوعدالت میں پیش ہونےکی ہدایت کی گئی ہے۔

انسداددہشتگردی عدالت کے سیکشن 87 کے حکم نامے کی روشنی میں نوٹسز آویزاں کیے گئے ہیں۔

نوٹسز کے مطابق ملزمان عدالتی احکامات کی تعمیل نہیں کررہے یا روپوش ہیں،  سہیل آفریدی ،شفیع اللہ اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوں۔

نوٹسز میں لکھا گیا ہے کہ ملزمان کی پیشی سے متعلق یہ آخری موقع دیا جارہا ہے، ملزمان عدالت میں پیش نہ ہوئے تو قانونی کارروائی کی جائے گی۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Most Popular