اتوار, اپریل 19, 2026
اتوار, اپریل 19, 2026
94NewsDigital
/ month
placeholder text
ہومpakistanلاہور ہائیکورٹ نے اسنوکرکلب کےکاروبارکو جائز اور قانونی قرار دیدیا

لاہور ہائیکورٹ نے اسنوکرکلب کےکاروبارکو جائز اور قانونی قرار دیدیا

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد ظفر نے شہری محمد راشد کی اپیل پر 5 صفحات پرمشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

 عدالت نے شہری کا اسنوکر کلب بند کرنے کا ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اسنوکرکلب چلانا قانونی اور تفریحی سرگرمی ہے،کوئی قانون اس پرپابندی عائد نہیں کرتا، آئین کے مطابق ہر شہری کو قانونی بزنس کرنےکاحق ہے۔

فیصلے کے مطابق بلیئرڈ اور اسنوکر کے کھیل غیراخلاقی نہیں اورنہ ہی قانون کےتحت ممنوع ہیں،  قانونی دائرےمیں چلنے والےکاروبارکو مبہم شکایات پرغیرمعینہ مدت کے لیے بند نہیں کیاجاسکتا۔

درخواست گزارکے مطابق وہ سرگودھا میں اسنوکرکلب چلاتاتھا اور  اسنوکرکلب کے ذریعے عوام کوبلیئرڈکھیلنےکی تفریح فراہم کی جاتی تھی

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Most Popular