اتوار, اپریل 19, 2026
اتوار, اپریل 19, 2026
94NewsDigital
/ month
placeholder text
ہومpakistan9 مئی مقدمہ: پی ٹی آئی کے ایم پی اے کلیم اللہ...

9 مئی مقدمہ: پی ٹی آئی کے ایم پی اے کلیم اللہ خان لاہور سے گرفتار

لاہور: پی ٹی آئی کے رکن پنجاب اسمبلی کلیم اللہ خان کو 9 مئی کیس میں گرفتار کر لیا گیا۔

پنجاب پولیس کے مطابق کلیم اللہ خان 9 مئی کے مقدمے میں مرکزی ملزم ہیں اور انہیں انسداد دہشت گردی عدالت کی جانب سے اشتہاری قرار دیا جا چکا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اسپیشل ٹیم نے ایم پی اے کی گرفتاری کے لیے لاہور میں کارروائی کی جس دوران کلیم اللہ خان کو گرفتار کر لیا گیا۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ کلیم اللہ خان کو گرفتار کرنے کے بعد لاہور سے گوجرانوالا منتقل کر دیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق گرفتاری سے قبل پنجاب اسمبلی کے اسپیکر سے باقاعدہ اجازت بھی حاصل کی گئی تھی۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Most Popular