دیگر کا ماننا ہے کہ سرسبز مقامات تک رسائی، مقامی افراد کی خوشی اور سماجی ہم آہنگی جیسے عناصر کسی شہر کو بہترین بناتے ہیں۔
ایک نئی فہرست میں 2025 کے لیے دنیا کے بہترین شہروں کا انتخاب کیا گیا ہے۔
ڈیٹا اینالسٹ کمپنی یورو مانیٹر انٹرنیشنل کی ٹاپ 100 سٹی انڈیکس میں شہروں کی درجہ بندی سیاحت، استحکام، معاشی کارکردگی، صحت اور تحفظ جیسے زمروں کی بنیاد پر کی گئی۔
اس فہرست میں پیرس کو 2025 کے لیے دنیا کا بہترین شہر قرار دیا گیا۔
لندن کے بعد دوسرے نمبر پر اسپین کا شہر میڈرڈ رہا۔
ٹوکیو اس فہرست میں تیسرے نمبر پر بہترین شہر قرار پایا اور یہ ایشیا کا بہترین شہر رہا۔

روم، میلان اور نیویارک بالترتیب چوتھے، 5ویں اور 7چھٹے نمبر پر رہے جن کے بعد ایمسٹرڈیم 7 واں بہترین شہر قرار پایا۔
بارسلونا، سنگاپور اور سیئول بالترتیب 8، 9 اور 10 ویں نمبر رہے۔
اس فہرست میں ان شہروں کے بارے میں بھی بتایا گیا جہاں 2025 میں سب سے زیادہ غیرملکی سیاحوں نے رخ کیا۔
اس فہرست میں بینکاک سرفہرست رہا جس کے بعد ہانگ کانگ، لندن، میکاؤ، استنبول اور دبئی بالترتیب دوسرے سے چھٹے نمبر پر رہے۔
مکہ کے حصے میں 7 واں نمبر آیا جبکہ ترک شہر انطالیہ 8 ویں نمبر پر رہا۔
پیرس کے حصے میں 9 واں نمبر آیا جبکہ کوالالمپور 10 ویں نمبر پر رہا۔

