ہفتہ, جون 6, 2026
ہفتہ, جون 6, 2026
94NewsDigital
/ month
placeholder text
ہومpakistanیو اے ای کے صدر شیخ زاید النہیان کا پاکستان پہنچنے پر...

یو اے ای کے صدر شیخ زاید النہیان کا پاکستان پہنچنے پر پرتپاک استقبال، فضائی سلامی اور گارڈ آف آنر پیش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان پاکستان پہنچ گئے۔

یو اے ای کے صدر کی پاکستان آمد پر ان کا شاندار تاریخی استقبال کیا گیا،  پاکستانی حدود میں داخل ہوتے ہی پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے  یو اے ای کے صدر کے طیارے کو حصار میں لیا اور فضائی سلامی دی۔

بعد ازاں نور خان ائیر بیس پہنچنے پر وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وفاقی وزرا نے معزز مہمان کا پرتپاک استقبال کیا، متحدہ عرب امارات کے صدر کو 21 توپوں کی سلامی دی گئی اور گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہےکہ یو اے ای کے صدرکے ہمراہ وزرا اور سینئرحکام پرمشتمل اعلیٰ سطح کا وفد بھی پاکستان آیا ہے، دورے کے دوران دوطرفہ تعلقات، خطے اور عالمی سطح کے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

ترجمان نے کہا کہ یو اے ای کے صدر کا دورہ پاکستان دونوں ممالک کے درمیان طویل المدتی برادرانہ و دیرینہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے، یہ دورہ تجارت، سرمایہ کاری،  توانائی، ترقی اور علاقائی استحکام کو مزید تقویت بخشےگا۔

معزز مہمان کی صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف سمیت اعلیٰ شخصیات سے ملاقاتیں شیڈول ہیں۔

صدر متحدہ عرب امارات کے دورہ پاکستان کے تناظر میں اسلام آباد میں تعطیل کا اعلان کردیا گیا۔ 

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بھی آج چھٹی کا اعلان کردیا ہے، رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ کے نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ اور اسلام آباد ڈسٹرکٹ کورٹس 26 دسمبر کو بند رہیں گی۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Most Popular