اتوار, اپریل 19, 2026
اتوار, اپریل 19, 2026
94NewsDigital
/ month
placeholder text
ہومpakistanپاکستان 2026 کیلئے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کا صدر منتخب

پاکستان 2026 کیلئے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کا صدر منتخب

پاکستان 2026کے لیے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کا صدر منتخب ہوگیا۔

وفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ نے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن (ڈی سی او) کا صدر منتخب ہونا ملک و قوم کے لیے اعزاز قرار دیا۔

س موقع پر انہوں نے کہا کہ بطور صدر پاکستان اے آئی، آئی ٹی اور ٹیکنالوجی پر اپنا مؤقف پہلے سے بہتر انداز میں دنیا کے سامنے پیش کرسکے گا ، پاکستان کے پاس آئی ٹی میں قائدانہ صلاحیتیں دکھانے کا بہترین موقع ہے۔

پاکستان کی آئی ٹی برآمدات آئندہ سال 5 ارب ڈالر تک پہنچانے کا ہدف ہے: شزا فاطمہ


پاکستان کی آئی ٹی برآمدات آئندہ سال 5 ارب ڈالر تک پہنچانے کا ہدف ہے: شزا فاطمہ

دبئی: وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ  نے کہا ہے کہ پاکستان کی آئی ٹی برآمدات کو آئندہ سال تک 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

جیو نیوز کے مطابق دبئی میں  پاکستان مشنز برائے یو اے ای نے وزارتِ آئی ٹی اینڈ ٹیلی کمیونی کیشن ، پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ اور ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے تعاون سے “پاکستان ٹیک ایوننگ” کے عنوان سے تقریب منعقد کی۔ 

اس تقریب سے خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  وزیر برائے آئی ٹی  شزا فاطمہ نے بتایا کہ گزشتہ مالی سال کے دوران پاکستان کی آئی ٹی برآمدات 3.8 ارب ڈالر رہیں جب کہ  آئندہ سال تک 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ خلیجی ممالک کی پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے بات چیت جاری ہے، خاص طور پر سب میرین کیبلز اور ڈیٹا سینٹرز کے قیام کے سلسلے میں پیش رفت ہورہی ہے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ رواں سال حکومت 10 لاکھ پاکستانی نوجوانوں کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کی مفت تربیت فراہم کر رہی ہے تاکہ ملک میں ڈیجیٹل ہنر اور برآمدی استعداد کو فروغ دیا جا سکے۔

اس موقع پر سفیرِ پاکستان برائے متحدہ عرب امارات فیصل نیاز ترمذی نے کہا کہ پاکستان جدت، سرمایہ کاری اور عالمی تعاون کے ذریعے اپنی آئی ٹی برآمدات کو موجودہ 4 ارب ڈالر سے بڑھا کر 100 ارب ڈالر تک لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Most Popular