اتوار, اپریل 19, 2026
اتوار, اپریل 19, 2026
94NewsDigital
/ month
placeholder text
ہومpakistanوادی تیراہ میں برفباری کے باعث پھنسے ہوئے آئی ڈی پیز کی...

وادی تیراہ میں برفباری کے باعث پھنسے ہوئے آئی ڈی پیز کی محفوظ مقامات پر منتقلی کیلئے آپریشن جاری

ضلع خیبر کے وادی تیراہ میں حالیہ شدید برفباری کے باعث پھنسے ہوئے آئی ڈی پیز کی محفوظ مقامات پر منتقلی کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ 

ڈپٹی کمشنر خیبر بلال شاہد کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی نگرانی میں بروقت اقدامات کیے گئے جس کے نتیجے میں تمام متاثرہ خاندان محفوظ رہے۔

ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ امدادی سامان کی کھیپ رات کے وقت ہی پائندہ چینہ پہنچا دی گئی تھی، جب کہ پھنسے ہوئے خاندانوں کو پائندہ چینہ کے اسکول اور ہاسٹل منتقل کر دیا گیا ہے۔ متاثرہ خاندانوں کو کمبل فراہم کیے گئے ہیں، جب کہ بچوں میں سویٹرز اور دیگر ضروری اشیاء تقسیم کی گئی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت، پاک فوج اور فرنٹیئر کور کی بروقت امدادی کارروائیوں کے باعث نقل مکانی کرنے والے تمام خاندانوں کو فوری ریلیف فراہم کیا گیا۔ امدادی سرگرمیاں علاقہ ننگروسہ سے دوہ توئی اور دوہ توئی سے لرباغ تک جاری رہیں، جب کہ دیگر شاہراہوں پر تاحال کلیرنس آپریشن جاری ہے۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق ریسکیو ٹیموں کی زیرِ نگرانی پہلے بچوں اور خواتین اور بعد ازاں مردوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔ 

انہوں نے مزید بتایا کہ برفباری کا سلسلہ تاحال جاری ہے جس کے باعث حفاظتی نقطۂ نظر سے نقل مکانی کا عمل عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے اور موسم بہتر ہوتے ہی امدادی و نقل مکانی کی سرگرمیاں دوبارہ شروع کی جائیں گی۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Most Popular