پیر, اپریل 20, 2026
پیر, اپریل 20, 2026
94NewsDigital
/ month
placeholder text
ہوماہم خبریںلاہور: پالتو شیرنی کے حملے سے 8 سالہ بچی زخمی

لاہور: پالتو شیرنی کے حملے سے 8 سالہ بچی زخمی

لاہور میں پالتو شیرنی کے حملے سے 8 سالہ بچی زخمی ہوگئی۔

پولیس کے مطابق بھیکے وال پنڈ میں پالتو شیرنی کے حملے سے 8 سال کی بچی زخمی ہوئی، جسے اسپتال منتقل کردیا گیا، بچی کے کان اور گردن پر زخم آئے ہیں۔

پولیس کا کہناہےکہ بھیکے وال پنڈ میں ایک شہری نے گھر پر شیرنی پال رکھی ہے، واقعے کے بعد پولیس اور محکمہ وائلڈ لائف کی ٹیمیں موقع پر پہنچیں، شیرنی کے مالک کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز نے بتایا کہ شیرنی کے حملے سے بچی کی ٹانگ اور کان زخمی ہوا، ملزمان شیرنی لے کر فرار ہو گئے، انہیں جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Most Popular