ہفتہ, جون 6, 2026
ہفتہ, جون 6, 2026
94NewsDigital
/ month
placeholder text
ہومpakistanسپریم کورٹ: پی ٹی آئی وکلا کی عمران خان سے فوری ملاقات...

سپریم کورٹ: پی ٹی آئی وکلا کی عمران خان سے فوری ملاقات کی استدعا مسترد

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی وکلا کی عمران خان سے فوری ملاقات کی استدعا مسترد کردی۔

سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی کے وکیل رہنما لطیف کھوسہ نے عمران خان سے ملاقات کی استدعا کی تاہم اس موقع پر چیف جسٹس  یحییٰ آفریدی نے کہا کہ ہم بغیر نوٹس ایسا کوئی حکم نہیں دے سکتے۔ 

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ابھی درخواست کےقابل سماعت ہونےکے اعتراض کی رکاؤٹ کو عبور کرنا ہوگا، ذہن میں رکھیں آپ کے مقدمات دوسری عدالتوں میں زیر التوا ہیں۔

جسٹس یحییٰ آفریدی کا کہنا تھا کہ بغیر نوٹس جاری کیے ملاقات سے متعلق کوئی آرڈر نہیں دے سکتے۔ 

اس کے علاوہ سپریم کورٹ نے القادر ٹرسٹ میں عمران خان کی درخواست ضمانت غیر موثر ہونے پر خارج کردی۔ 

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Most Popular