ہفتہ, جون 6, 2026
ہفتہ, جون 6, 2026
94NewsDigital
/ month
placeholder text
ہومsocialسندھ بھرکے نجی اسکولوں کیلئے فائر سیفٹی سسٹم لازمی قرار

سندھ بھرکے نجی اسکولوں کیلئے فائر سیفٹی سسٹم لازمی قرار

کراچی: محکمہ تعلیم سندھ نے صوبے بھرکے نجی اسکولوں کیلئے فائر سیفٹی سے متعلق ہدایات نامہ جاری کر دیا۔

محکمہ اسکول ایجوکیشن نے نجی تعلیمی اداروں میں فائر سیفٹی سے متعلق فوری عملدرآمد کا حکم دیتے ہوئے  فائر الارم، اسموک ڈیٹیکٹر اور فائر ایکسٹنگوئشر کی تنصیب کو لازمی قرار دیا ہے۔

محکمہ اسکول ایجوکیشن نے اسکولوں میں  ہنگامی راستے اور سیڑھیاں کھلی اور واضح رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ  اسکولوں میں برقی نظام کا باقاعدہ معائنہ لازمی ہے جبکہ ہنگامی اخراج کا پلان نمایاں مقامات پر آویزاں کرنا بھی لازم ہے۔

ہدایت نامے کے مطابق سال میں کم از کم 2 مرتبہ فائر ڈرلز کرانا، اساتذہ اور عملے کی فائر سیفٹی تربیت کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ خصوصی طلبہ کے لیے خصوصی حفاظتی انتظامات کی ہدایت کرتے ہوئے اسمبلی پوائنٹ کے تعین کو بھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔

محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق ہدایات پر عمل نہ کرنے والے اسکولوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ سانحہ گل پلازہ کراچی کے بعد صوبائی حکومتوں کی جانب سے فائر سیفٹی کے اقدامات کیے جارہے ہیں۔ 

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Most Popular