پیر, اپریل 20, 2026
پیر, اپریل 20, 2026
94NewsDigital
/ month
placeholder text
ہومsocialسالِ نو کا پہلا سپر مون آج رات، چاند معمول سے بڑا...

سالِ نو کا پہلا سپر مون آج رات، چاند معمول سے بڑا اور زیادہ روشن دکھائی دےگا

سالِ نو کا پہلا سُپر مون آج رات ہوگا، پورا چاند آسمان پر معمول سے بڑا اور زیادہ چمکدار  دکھائی دے گا۔

پاکستان میں سپر مون کا آغاز شام 5 بجکر  51 منٹ ہوگا۔ سپارکو کے مطابق سپرمون چاند کے مقابلے میں تقریباً 6 سے 7 فیصد بڑا دکھائی دے گا۔

یہ روایتی طور پر وولف مون کہلاتا ہے۔ فلکیاتی ماہرین کے مطابق اس کا سب سے خوبصورت منظر چاند کے طلوع کے وقت رات کے ابتدائی حصے میں دیکھا جا سکے گا۔

 یہ اکتوبر 2025 میں شروع ہونے والے سپر مون سلسلے کا آخری سپر مون ہوگا۔

سائنس دانوں کے مطابق سپر مون اس وقت ظاہر ہوتا ہے جب چاند زمین کے عام فاصلے کے مقابلے میں زیادہ قریب آ جاتا ہے، اس قربت کے باعث چاند معمول سے زیادہ بڑا ا اور روشن نظر  آتا ہے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Most Popular