لاہور میں نواز شریف نے ضمنی انتخابات میں کامیاب ہونے والے نومنتخب ارکان اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نو منتخب اراکین اسمبلی کو مبارکباد دیتا ہوں، اللہ کے فضل سے جھوٹ، گالم گلوچ، بدتمیزی، بدتہذیبی اور فتنے کو شکست ہوئی۔
نواز شریف نے کہا کہ عوام نے کارکردگی کی بنیاد پر ہمیں ووٹ دیا ہے، الیکشن کا بائیکاٹ کرنے والے خود الیکشن میں حصہ لے کر ہار گئے۔
مسلم لیگ ن کے صدر نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دور حکومت میں ایک بھی ترقیاتی منصوبہ شروع نہیں کیا گیا، ملک میں صرف تباہی آئی، بدتہذیبی کا کلچر عام کیا گیا، خارجہ امور کا دیوالیہ نکالا گیا، میرٹ کی دھجیاں اڑائی گئیں، ملک دیوالیہ ہونے کے دہانے پر پہنچ گیا تھا۔ترقی کی رفتار جاری رہتی تو آج دنیا میں ہمارا ایک مقام ہوتا۔
نوا شریف نے کہاکہ مسلم لیگ ن نے ہر دور میں ملکی ترقی کے لیے منصوبے شروع کیے، آج میرٹ کا بول بالا ہے، ہر محکمہ تندہی سے کام کر رہا ہے۔ حکومتی اقدامات سے مہنگائی کی شرح میں کمی ہوئی ہے، پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچایا گیا، پنجاب اور وفاقی حکومت دن رات محنت کر رہی ہے۔

