ہفتہ, جون 6, 2026
ہفتہ, جون 6, 2026
94NewsDigital
/ month
placeholder text
ہومpakistanتوشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی...

توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا کب شروع ہوگی؟ عطا تارڑ کا بیان سامنے آگیا

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے توشہ خانہ ٹو کیس کے عدالتی فیصلے کو انصاف پر مبنی قرار دے دیا۔

گفتگو میں کہا وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی نے کروڑوں روپے کے تحفے کی قیمت بہت کم لگوائی، تحائف کی قیمت کم لگوا کر سرکار کو کم رقم دی گئی اور اسٹیٹ کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچا کر تحائف اپنی ذات کیلئے رکھ لیے۔

عطا تارڑ کا کہنا تھا بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ ٹو کیس کی آج کی سزا 190 ملین پاؤنڈ کیس کی سزا ختم ہونے کے بعد شروع ہو گی، 14 سال کی سزا ختم ہو گی تو اس کے بعد 17 سال کی سزا شروع ہوگی۔

توشہ خانہ کیس بحیثیت قوم باعث شرمندگی ہے: مصطفیٰ کمال

وفاقی وزیر اور رہنما ایم کیو ایم پاکستان مصطفیٰ کمال نے کہا توشہ خانہ ٹو کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے، پاکستان کے آنے والے ادوار میں یہ مثال قائم ہوگئی ہے کہ جن کے پاس حکمرانی ہو وہ احتیاط کریں۔

مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا یہ تمام چیزیں بحیثیت قوم ہمارے لیے شرمندگی کا باعث ہیں، جس طرح بشریٰ بی بی کی آڈیو ویڈیو آئیں، یہ بہت واضح کیس تھا، یہ کام سابق وزیراعظم کے گھر ہوا، اگر انہیں پتہ نہیں تھا تب بھی وہ قصور وار ہیں۔

ان کا کہنا تھا ہمارا المیہ یہ ہے کہ ہم کردار کو نہیں دیکھتے اور چکا چوند کو ترجیح دیتے ہیں، اس فیصلے کے بعد آئندہ دنوں میں مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Most Popular