اتوار, اپریل 19, 2026
اتوار, اپریل 19, 2026
94NewsDigital
/ month
placeholder text
ہومpakistanپنجاب: پیدائش، وفات، نکاح اور طلاق کی رجسٹریشن اب پاک آئی ڈی...

پنجاب: پیدائش، وفات، نکاح اور طلاق کی رجسٹریشن اب پاک آئی ڈی موبائل ایپ پر ہوگی

لاہور: پنجاب کے 3 اضلاع میں اب پیدائش، نکاح، طلاق اور  وفات کی رجسٹریشن  پاک آئی ڈی موبائل ایپلی کیشن پر دستیاب ہوگی۔

94نیوز کے مطابق لوکل گورنمنٹ پنجاب اور نادرا کے درمیان ای رجسٹریشن معاہدہ طے پاگیا جس پر سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اور ڈی جی نادرا پنجاب نے دستخط کیے۔ 

ای رجسٹریشن معاہدے کے تحت اب پیدائش، نکاح، طلاق اور وفات کی رجسٹریشن اب پاک آئی ڈی موبائل ایپلی کیشن پر دستیاب ہوگی۔ 

اس حوالے سے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ شکیل احمد نے بتایا کہ ابتدائی طور پر 3 اضلاع  جہلم، چکوال اور ننکانہ میں پائلٹ پروجیکٹ کا آغاز کیا جا چکا ہے تاہم آگے چل کر  اس سسٹم کو پنجاب بھر کی یونین کونسلز تک توسیع دی جائے گی۔

سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے کہا کہ نادرا کی پاک آئی ڈی ایپ پر شہریوں کے لیے سہولیات کا دائرہ کار وسیع کیا جارہا ہے۔ 

ڈی جی نادرا پنجاب فضا شاہد کا کہنا تھا کہ پنجاب کے شہری گھر بیٹھے موبائل ایپ پر وائٹل ایونٹس کی رجسٹریشن کراسکیں گے۔ 

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Most Popular