پیر, اپریل 20, 2026
پیر, اپریل 20, 2026
94NewsDigital
/ month
placeholder text
ہومpakistanپاکستان بزنس کونسل کی جانب سے ٹیکس اصلاحات پر ٹیکس پالیسی آفس...

پاکستان بزنس کونسل کی جانب سے ٹیکس اصلاحات پر ٹیکس پالیسی آفس کے ساتھ مشاورتی عمل کا خیر مقدم

پاکستان بزنس کونسل (PBC) نے آج ٹیکس پالیسی آفس (TPO) کے نو منتخب ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر نجیب احمد میمن کا خیر مقدم کیا۔

پاکستان بزنس کونسل میں ہونے والی ملاقات کے دوران ڈاکٹر نجیب احمد میمن نے ٹیکس پالیسی آفس کے مینڈیٹ، اہداف اور طریقۂ کار پر روشنی ڈالی اور صنعتی اداروں کے ساتھ بامقصد اور منظم مشاورت کی ضرورت پر زور دیا۔

پاکستان بزنس کونسل ان ابتدائی اداروں میں شامل رہی ہے جنہوں نے ٹیکس پالیسی کو ریونیو ایڈمنسٹریشن سے الگ کرنے کی سفارش کی اور اس کی بھرپور حمایت کی۔ کونسل کا مستقل مؤقف رہاہے کہ ٹیکس پالیسی طویل المدت، مستحکم اور قابلِ پیش گوئی ہونی چاہیے تاکہ سرمایہ کاری کے فروغ، صنعت و برآمدات کی معاونت اور پائیدار معاشی ترقی کو یقینی بنایا جا سکے۔ 

اس کے ساتھ ساتھ کونسل اس بات پر زور دیتی رہی ہے کہ ایک مؤثر ٹیکس فریم ورک دستاویزی معیشت کے لیے یکساں مواقع فراہم کرے اور قانون کی پاسداری کرنے والے کاروباری اداروں پر اضافی بوجھ نہ ڈالے۔

اس مشاورتی عمل کا خیر مقدم کرتے ہوئے پی بی سی کی چیئرپرسن ڈاکٹر زیلف منیر نے کہا کہ ٹیکس پالیسی آفس کا قیام بامعنی اصلاحات کی جانب ایک مثبت ادارہ جاتی قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ،” ہم ڈاکٹر نجیب احمد میمن کے دورے کا خیرمقدم کرتے ہیں اور ٹیکس پالیسی آفس کی جانب سے اختیار کیے گئے مشاورتی طریقۂ کار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

اس موقع پر ڈاکٹر نجیب احمد میمن نے کہا کہ ،حکومتِ پاکستان اس امر پر پختہ یقین رکھتی ہے کہ صنعتی اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت ایک مؤثر، قابلِ اعتبار اور ترقی دوست ٹیکس پالیسی فریم ورک کی تشکیل کے لیے نہایت اہم ہے۔ 

پاکستان بزنس کونسل نے حکومت اور اس کے اداروں کے ساتھ تعمیری تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا اور اس بات پر زور دیا کہ پائیدار اصلاحات صرف پالیسی سازوں، انتظامی اداروں اور صنعت کے درمیان ہم آہنگی سے ہی ممکن ہیں۔ 

کونسل نے مزید کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے ماحول کو بہتر بنانے اور طویل مدتی معاشی ترقی کے لیے ایک شفاف، قابل پیش گوئی اور منصفانہ ٹیکس نظام بنیادی اہمیت رکھتا ہے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Most Popular