سیرین ایئرلائن کے مسافر طیارے میں زیادہ تر عمرہ زائرین سوار ہیں
کراچی:سیرین ایئر کی جدہ سے لاہور آنے والی پرواز نے کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی۔
سیرین ایئر کے طیارے میں اچانک تیکنیکی خرابی پر طیارے کے کپتان نے کراچی ایئر ٹریفک کنٹرول کو ہنگامی لینڈنگ کی اجازت طلب کی۔
سیرین ایئر کے کپتان نے طیارہ بحفاظت کراچی ایئرپورٹ لینڈ کیا، طیارے میں 200 سے زائد مسافر سوار تھے۔
طیارے کی جانچ کرنے پر معلوم ہوا کہ ایندھن لیک ہو رہا ہے۔ سی اے اے انسپکٹرز نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی جبکہ طیارے کی مرمت کے لیے ایئرلائن انجینئرز نے بھی اپنا کام شروع کر دیا۔
مسافر طیارے میں زیادہ تر عمرہ زائرین سوار ہیں۔

