منگل, نومبر 11, 2025
منگل, نومبر 11, 2025
94NewsDigital
/ month
placeholder text
ہومدنیا کی خبریںانڈونیشیا: پولیس اور طلبا مظاہرین میں شدید جھڑپیں، ایک شخص جاں بحق

انڈونیشیا: پولیس اور طلبا مظاہرین میں شدید جھڑپیں، ایک شخص جاں بحق

انڈونیشیا کا دارالحکومت جکارتہ میدان جنگ بن گیا، پولیس اور مظاہرین کے درمیان شدید جھڑپوں کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔

انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں پولیس کی گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل رائیڈ شیئرنگ ڈرائیور کی ہلاکت کے بعد کشیدگی میں اضافہ ہوگیا ہے۔ طلبہ نے اس واقعے کے خلاف جمعہ کو پولیس ہیڈکوارٹر کے سامنے احتجاج کا اعلان کیا تھا۔

معاملہ کیا ہے؟

یہ واقعہ جمعرات کو اس وقت پیش آیا جب پولیس پارلیمنٹ کے قریب مظاہرین کو منتشر کرنے کی کوشش کر رہی تھی، جہاں قانون سازوں کی تنخواہوں اور پارلیمانی مراعات کے خلاف احتجاج چل رہا تھا۔ اس دوران ایک پولیس گاڑی نے افان کرنیانوان نامی موٹرسائیکل ڈرائیور کو ٹکر ماری جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا۔

احتجاجی کال کے نتیجے میں جکارتہ میں مختلف اسکولوں نے طلبہ کو جلدی چھٹی دینے کا فیصلہ کیا، اور بینکوں اور کاروباری اداروں نے اپنے ملازمین کو گھر سے کام کرنے کی ہدایت دی۔ مقامی میڈیا کے مطابق بعض علاقوں میں فوجی اہلکار بھی تعینات کیے گئے۔

RELATED ARTICLES

1 تبصرہ

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Most Popular

Recent Comments

انڈونیشیا کا دارالحکومت جکارتہ میدان جنگ بن گیا، پولیس اور مظاہرین کے درمیان شدید جھڑپوں کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔ انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں پولیس کی گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل رائیڈ شیئرنگ ڈرائیور کی ہلاکت کے...انڈونیشیا: پولیس اور طلبا مظاہرین میں شدید جھڑپیں، ایک شخص جاں بحق